ابنا: شیخ "علی سلمان" نے آج منامہ میں فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بحرین میں امتیازی سلوک اور قبائلی و علاقائی تعصب ، ممکن ہے صورت حال کو خطرناک تر کردے اور حکمران نظام سرنگونی پر منتج ہوجائے۔ بحرین کی جمیعت لوفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ "علی سلمان" اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ بحرین کی حکومت ہے کہ جو عوام اور اپنے درمیان اختلافات پیدا ہونے کا باعث بن رہی ہے کہا کہ انقلابیوں اور اہل سنّت کے درمیان دوستانہ تعلقات برسا برس سے استوار ہیں اور بحرین میں کسی قسم کے قبائلی اختلافات موجود نہیں ہیں۔ شیخ "علی سلمان" نے علاقائی و قبائلی جھڑپوں میں سامراج کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کے لئے اسی قسم کے مسائل کو اٹھائیں۔
.......
/169